(۱۲۹۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلاَّمٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَلاَّمٍ یَقُولُ حَدَّثَنِی عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَلْمَانَ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَدَّثَہُ قَالَ : لَمَّا فَتَحْنَا خَیْبَرَ أَخْرَجُوا غَنَائِمَہُمْ مِنَ الْمَتَاعِ وَالسَّبْیِ فَجَعَلَ النَّاسُ یَبْتَاعُونَ غَنَائِمَہُمْ فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَقَدْ رَبِحْتُ رِبْحًا مَا رَبِحَہُ الْیَوْمَ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ ہَذَا الْوَادِی۔ قَالَ : وَیْحَکَ وَمَا رَبِحْتَ؟ ۔ قَالَ : مَا زِلْتُ أَبِیعُ وَأَبْتَاعُ حَتَّی رَبِحْتُ ثَلاَثَمِائَۃِ أُوقِیَّۃٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَا أُنَبِّئُکَ بِخَیْرِ رَجُلٍ رَبِحَ ۔ قَالَ : مَا ہُوَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ ۔ [ضعیف]
(١٢٩٠٩) عبیداللہ بن سلیمان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے کسی نے بیان کیا کہ جب ہم خیبر فتح کیا تو انھوں نے اپنی غنیمتیں، سامان اور قیدیوں وغیرہ سے لیں۔ پس لوگ اپنی غنیمتیں بیچنے لگے۔ ایک آدمی آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آج میں نے اتنا نفع پایا ہے کہ اس وادی میں مجھ سے زیادہ کسی نے نہ پایا ہوگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے لیے ہلاکت ہو، تو نے کیا نفع پایا ہے ؟ اس نے کہا : میں ہمیشہ بیچتا اور خریدتا رہا حتیٰ کہ تین سو اوقیہ نفع حاصل کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تجھے اس آدمی کے بارے میں بتاتا ہوں جس نے بہتر نفع پایا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز کے بعد دو رکعتیں۔