(۱۲۹۵۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنِی الزُّہْرِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : لَمَّا قَسَمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَہْمَ ذِی الْقُرْبَی مِنْ خَیْبَرَ عَلَی بَنِی ہَاشِمٍ وَبَنِی الْمُطَّلِبِ مَشَیْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَؤُلاَئِ إِخْوَتُکَ بَنُو ہَاشِمٍ لاَ نُنْکِرُ فَضْلَہُمْ لِمَکَانِکَ الَّذِی جَعَلَکَ اللَّہُ بِہِ مِنْہُمْ أَرَأَیْتَ إِخْوَانَنَا مِنْ بَنِی الْمُطَّلِبِ أَعْطَیْتَہُمْ وَتَرَکْتَنَا وَإِنَّمَا نَحْنُ وَہُمْ مِنْکَ بِمَنْزِلَۃٍ وَاحِدَۃٍ فَقَالَ : إِنَّہُمْ لَمْ یُفَارِقُونَا فِی جَاہِلِیَّۃٍ وَلاَ إِسْلاَمٍ إِنَّمَا بَنُو ہَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَیْئٌ وَاحِدٌ ۔ ثُمَّ شَبَّکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدَیْہِ إِحْدَاہُمَا فِی الأُخْرَی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٢٩٥٣) حضرت جبیر بن مطعم (رض) سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر سے بنی ہاشم اور بنی مطلب میں رشتہ داروں کو حصہ دیا تو میں اور عثمان بن عفان (رض) گئے، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ بنی ہاشم سے آپ کے بھائی ہیں۔ ہم ان کی فضیلت کا انکار نہیں کرتے، اس مقام کی وجہ سے جو اللہ نے آپ کو دیا ہے، لیکن عبدالمطلب میں سے ہمارے بھائیوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، آپ نے ان کو دے دیا ہے اور ہمیں چھوڑ دیا ہے اور ہم اور وہ ایک ہی طرح کے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھوں نے ہمیں نہیں چھوڑا۔ جاہلیت میں اور اسلام میں بیشک بنی ہاشم اور بنی مطلب ایک ہی چیز ہیں، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھوں کو ایک دوسرے میں داخل کیا۔