(۱۲۹۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : وَلِیَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ السَّنَۃَ الأُولَی فَقَسَمَ بَیْنَ النَّاسِ بِالسَّوِیَّۃِ فَأَصَابَ کُلَّ إِنْسَانٍ عَشْرَۃُ دَرَاہِمَ ثُمَّ قَسَمَ السَّنَۃَ الثَّانِیَۃَ فَأَصَابَہُمْ عِشْرُونَ دِرْہَمًا وَفَضَلَتْ عِنْدَہُ دُرَیْہِمَاتٌ فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّہُ فَضَلَ مِنْ ہَذَا الْمَالِ دُرَیْہِمَاتٌ وَلَکُمْ خَدَمٌ یُعَالِجُونَ لَکُمْ وَیَعْمَلُونَ أَعْمَالَکُمْ فَإِنْ شِئْتُمْ رَضَخْنَا لَہُمْ فَقَالُوا افْعَلْ فَأَعْطَاہُمْ خَمْسَۃَ دَرَاہِمَ لِکُلِّ إِنْسَانٍ۔
فِی ہَذِہ الرِّوَایَۃِ إِنْ صَحَّتْ بَیَانُ الْوَجْہِ الَّذِی قَسَمَ لأَجْلِہِ لِلْعَبِیدِ وَأَنَّ ذَلِکَ کَانَ رَضْخًا بِإِذْنِ سَادَاتِہِمْ فَکَأَنَّہُ أَعْطَاہُ سَادَاتِہِمْ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(١٢٩٨٣) زید بن اسلم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : ابوبکر (رض) پہلے سال والی بنے، پس آپ نے لوگوں میں برابر تقسیم کی۔ ہر انسان کو دس درہم ملے۔ پھر دوسرے سال تقسیم کی، ان کو بیس بیس درہم ملے اور آپ کے پاس چند درہم بچ گئے۔ آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا، کہا : اے لوگو ! مال میں سے چند درہم بچ گئے ہیں۔ تمہارے خادم ہیں جو تمہارا علاج کرتے ہیں اور وہ تمہارے کام کرتے ہیں۔ اگر تم چاہو تو ہم ان کو بطور انعام دے دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا : آپ ان کو دے دیں، پانچ درہم۔ اگر یہ روایات صحیح ہیں تو ظاہر ہوا کہ آپ نے غلاموں کے لیے تقسیم کیا اور یہ انعام تھا، ان کے سرداروں کی اجازت سے گویا کہ ان کو ان کے سرداروں نے دیا۔