(۱۲۹۸۵) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَنْتَرَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : شَہِدْتُ عَلِیًّا وَعُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَرْزُقَانِ أَرِقَّائَ النَّاسِ۔
وَہَذَا یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَا یُعْطِیَانِ سَادَاتِہِمْ کِفَایَاتِہِمْ وَکِفَایَاتِ أَرِقَّائِہِمُ الَّذِینَ لاَ یَسْتَغْنُونَ عَنْہُمْ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَأُعْطِیَ مَمْلُوکُ زَیْدٍ بِالْمَعُونَۃِ الَّتِی کَانَتْ مِنْہُ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [حسن]
(١٢٩٨٥) ہارون بن نمرہ اپنیوالد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : میں علی اور عثمان (رض) کے پاس حاضر ہوا۔ وہ دونوں لوگوں کے غلاموں کو بھی حصہ دیتے تھے۔
اس میں احتمال ہے کہ وہ دونوں ان کے سرداروں یا ان کو پالنے والوں کو دیتے ہوں، ان لوگوں کو جو ان سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور زید کے غلام کو محنت کی وجہ سے دیا گیا تھا۔