hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12995

.

سنن البيهقي

12995
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۹۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ سَہْلٍ الدِّمْیَاطِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الدَّغْشِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قُرَیْرٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْہَاشِمِیُّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : أَتَتْ عَلِیًّا امْرَأَتَانِ تَسْأَلاَنِہِ عَرَبِیَّۃٌ وَمَوْلاَۃٌ لَہَا فَأَمَرَ لِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا بِکُرٍّ مِنْ طَعَامٍ وَأَرْبَعِینَ دِرْہَمًا أَرْبَعِینَ دِرْہَمًا فَأَخَذْتِ الْمَوْلاَۃُ الَّذِی أُعْطِیَتْ وَذَہَبَتْ وَقَالَتِ الْعَرَبِیَّۃُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ تُعْطِینِی مِثْلَ الَّذِی أَعْطَیْتَ ہَذِہِ وَأَنَا عَرَبِیَّۃٌ وَہِیَ مَوْلَی؟ قَالَ لَہَا عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنِّی نَظَرْتُ فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فَلَمْ أَرْ فِیہِ فَضْلاً لِوَلِدِ إِسْمَاعِیلَ عَلَی وَلِدِ إِسْحَاقَ۔ [ضعیف جداً]
(١٢٩٩٠) عیسیٰ بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کے پاس دو عورتیں آئیں، انھوں نے سوال کیا کہ ایک عربیہ تھی اور دوسری اس کی لونڈی تھی، علی نے ان میں سے ہر ایک کے لیے ایک کُر (پیمانہ) کھانے کا حکم دیا اور چالیس درہم کا، پس لونڈی کو چالیس درہم دیے گئے، وہ لے کر چلی گئی۔ عربیہ نے کہا : اے امیرالمومنین ! مجھے بھی وہی دیں جو اسے دیا ہے، میں عربیہ ہوں اور وہ لونڈی ہے۔ علی (رض) نے اسے کہا : میں نے اللہ کی کتاب پر غور کیا ہے، لیکن میں نے ولد اسماعیل کو ولد اسحاق پر کوئی فضیلت نہیں دیکھی۔