hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13001

.

سنن البيهقي

13001
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۹۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ الأَصْبَہَانِیُّ َخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ حَمْدَانَ َخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ قَدِمَ عَلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنَ الْبَحْرَیْنِ قَالَ وَصَلَّیْتُ مَعَہُ الْعِشَائَ فَلَمَّا رَآنِی سَلَّمْتُ عَلَیْہِ فَقَالَ : مَا قَدِمْتَ بِہِ؟ فَقُلْتُ : قَدِمْتُ بِخَمْسِمِائَۃِ أَلْفٍ قَالَ : تَدْرِی مَا تَقُولُ قَالَ فَقُلْتُ : قَدِمْتُ بِخَمْسِمِائَۃِ أَلْفٍ قَالَ : إِنَّکَ نَاعِسٌ ارْجِعْ إِلَی بَیْتِکَ فَنَمْ ثُمَّ اغْدُ عَلَیَّ قَالَ فَغَدَوْتُ عَلَیْہِ فَقَالَ : مَا جِئْتَ بِہِ؟ قُلْتُ : خَمْسِمِائَۃِ أَلْفٍ قَالَ : طَیِّبٌ قُلْتُ : نَعَمْ لاَ أَعْلَمُ إِلاَّ ذَاکَ قَالَ فَقَالَ لِلنَّاسِ : إِنَّہُ قَدْ قَدِمَ عَلَیَّ مَالٌ کَثِیرٌ فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ نَعُدَّہُ لَکُمْ عَدًّا وَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ نَکِیلَہُ لَکُمْ کَیْلاً فَقَالَ رَجُلٌ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنِّی رَأَیْتُ ہَؤُلاَئِ الأَعَاجِمَ یُدَوِّنُونَ دِیوَانًا یُعْطُونَ النَّاسَ عَلَیْہِ قَالَ فَدَوَّنَ الدَوَاوِینَ وَفَرَضَ لِلْمُہَاجِرِینَ فِی خَمْسَۃِ آلاَفٍ خَمْسَۃِ آلاَفٍ وَلِلأَنْصَارِ فِی أَرْبَعَۃِ آلافٍ أَرْبَعَۃِ آلاَفٍ وَفَرَضَ لأَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفًا اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفًا۔ [حسن]
(١٢٩٩٦) حضرت ابوہریرہ (رض) بحرین سے عمر (رض) کے پاس آئے۔ ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں : میں نے عشاء کی نماز ان کے ساتھ پڑھی، جب انھوں نے مجھے دیکھا، میں نے سلام کہا۔ انھوں نے کہا : کیا لے کر آئے ہو ؟ میں نے کہا : میں پانچ سو ہزار لے کر آیا ہوں۔ عمر (رض) نے کہا : تم کیا کہہ رہے ہو ؟ میں نے کہا : پانچ سو ہزار لے کر آیا ہوں۔ عمر (رض) نے کہا : تو اونگھ میں ہے، گھر میں جاؤ سو جاؤ، صبح آنا۔ ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں : میں صبح آیا۔ عمر (رض) نے پوچھا : کیا لے کر آئے ہو میں نے کہا : پانچ سو ہزار۔ عمر (رض) نے کہا : واقعی ؟ میں نے کہا : ہاں۔ میں تو یہی جانتا ہوں۔ عمر (رض) نے لوگوں سے کہا : ابوہریرہ (رض) میرے پاس مال لے کر آیا ہے اگر تم چاہو تو ہم تمہیں شمار کر کے دے دیتے ہیں اور اگر چاہو تو ہم ماپ کر تم کو دے دیتے ہیں۔ ایک آدمی نے کہا : اے امیرالمومنین ! میں نے ان عجمیوں کو دیکھا ہے، وہ دیوان تیار کرتے ہیں، اس پر لوگوں کو دیتے ہیں۔ پس عمر (رض) نے دیوان تیار کیا اور مہاجرین کے لیے پانچ ہزار مقرر کیا اور انصار کے لیے چار ہزار مقرر کیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج (رض) کے لیے بارہ ہزار مقرر کیے۔