hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13095

.

سنن البيهقي

13095
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۰۹۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ جُدْعَانَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : جَائَ سَعْدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی وَقَّاصٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ مَنْ أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ : سَعْدُ بْنُ مَالِکِ بْنِ وَہَبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُہْرَۃَ مَنْ قَالَ غَیْرَ ہَذَا فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللَّہِ ۔وَأَمَّا تَیْمٌ فَإِنَّہُ کَانَ أَخًا لِکِلاَبٍ وَأَمَّا مَخْزُومٌ فَإِنَّہُ لَمْ یَکُنْ أَخًا لَہُمَا وَإِنَّمَا ہُوَ مَخْزُومُ بْنُ یَقْظَۃَ بْنِ مُرَّۃَ إِلاَّ أَنَّ الْقَبِیلَۃَ اشْتُہِرَتْ بِمَخْزُومٍ فَنُسِبَتْ إِلَیْہِ وَإِنَّمَا قَدَّمَ بَنِی تَیْمٍ عَلَی بَنِی مَخْزُومٍ لأَنَّہُمْ کَانُوا مِنْ حِلْفِ الْفُضُولِ وَالْمُطَیَّبِینَ۔ [ضعیف]
(١٣٠٩٠) سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سعد بن ابی وقاص (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں کون ہوں ؟ آپ نے فرمایا : سعد بن مالک بن وہب بن عبد مناف بن زہرہ، جس نے اس کے علاوہ کہا : اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ رہے تیم تو وہ کلاب کے بھائی ہیں اور مخزوم کا کوئی بھائی نہیں ہے اور وہ مخزوم بن یقظہ بن مرہ ہیں مگر قبیلہ مخزوم مشہور ہوگیا۔ پس وہ اسی سے منسوب ہوگیا اور بنی تیم بنو مخزوم پر مقدم ہے اس لیے کہ وہ حلف الفضول اور مطیبین میں تھے۔