(۱۳۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ أَبِی رَوْقٍ عَطِیَّۃَ بْنِ الْحَارِثِ الْہَمْدَانِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْغَرِیفِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِیِّ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَرِیَّۃً فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ : ((وَلْیَمْسَحْ أَحَدُکُمْ عَلَی خُفَّیْہِ إِذَا کَانَ مُسَافِرًا ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیَہُنَّ ، وَإِذَا کَانَ مُقِیمًا فَیَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ))۔ [حسن لغیرہٖ]
(١٣١١) سیدنا صفوان بن عسال مرادی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک سریہ بھیجا۔۔۔ پھر لمبی حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ آپ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی مسافر ہو تو وہ موزوں پر تین دن اور تین راتیں مسح کرے اور جب مقیم ہو تو ایک دن اور ایک رات (مسح کرے) ۔