(۱۳۱۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: لاَ أَزَالُ أُحِبُّ بَنِی تَمِیمٍ بَعْدَ ثَلاَثٍ سَمِعْتُہُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ہُمْ أَشَدُّ أُمَّتِی عَلَی الدَّجَّالِ۔ وَکَانَتْ عِنْدَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا نَسَمَۃٌ مِنْہُمْ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعْتِقِیہَا فَإِنَّہَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ ۔ وَجَائَ تْ صَدَقَاتُہُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَذِہِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ۔ [بخاری ۲۵۴۳۔ مسلم ۲۵۲۵]
(١٣١٤٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں بنو تمیم سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں، جب سے میں نے (ان کے متعلق) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تین باتیں سنی ہیں : 1 آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت سے وہ دجال پر سب سے زیادہ سخت ہیں۔ 2 حضرت عائشہ (رض) کے پاس ان کی لونڈی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عائشہ (رض) سے فرمایا : اسے آزاد کر دے؛ کیونکہ وہ اولاد اسماعیل میں سے ہے۔ (٣) ان کے صدقات آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں۔