(۱۳۱۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ المُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَمِیرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَا أَیُّہَا النَّاسُ مَنْ عَمِلَ مِنْکُمْ لَنَا عَلَی عَمَلٍ فَکَتَمَنَا مِخْیَطًا فَما فُوقَہُ فَہُوَ غُلٌّ یَأْتِی بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ فَقَامَ رَجُلٌ أَسْوَدُ کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ : اقْبَلْ عَنِّی عَمَلَکَ قَالَ : وَمَا ذَاکَ؟ ۔ قَالَ : سَمِعْتُکَ تَقُولُ الَّذِی قُلْتَ قَالَ : وَأَنَا أَقُولُہُ الآنَ مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ عَلَی عَمَلٍ فَلْیَأْتِنَا بِقَلِیلِہِ وَکَثِیرِہِ فَما أُعْطِیَ مِنْہُ أَخَذَ وَمَا نُہِیَ عَنْہُ انْتَہَی۔ [صحیح]
(١٣١٧٢) حضرت عدی بن عمیرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے لوگو ! جس نے ہمارے ساتھ کوئی کام کیا، پھر اس نے اگر ایک سوئی بھی چھپالی یا اس سے بھی کوئی چھوٹی چیز تو وہ خائن ہے۔ وہ قیامت والے دن آئے گا اور وہ چیز اس کے ساتھ ایک سیاہ رنگ کا آدمی کھڑا ہوا راوی کہتا ہے کہ میرے خیال میں یہ انصار کا آدمی تھا، اس نے کہا : یہ کام قبول کرلے۔ آپ نے فرمایا : کیوں ؟ اس نے کہا کہ ابھی آپ نے اس کے بارے میں وعید سنائی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تو اب بھی کہنا ہے کہ جس کو ہم نے کسی کام پر عامل بنایا وہ چھوٹی اور بڑی سب چیزیں لے کر آئے جو اس کو دیا جائے، اس کو لے لے اور جس چیز سے روکا جائے اس سے رک جائے۔