(۱۳۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَکْفَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : غَزَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- غَزْوَۃَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَکَّۃَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْمَدِینَۃِ فِی رَمَضَانَ فَأَعْطَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَئِذٍ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ مِائَۃً مِنَ النَّعَمِ ثُمَّ مِائَۃً ثُمَّ مِائَۃً قَالَ ابْنُ شِہَابٍ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ قَالَ : وَاللَّہِ لَقَدْ أَعْطَانِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا أَعْطَانِی وَإِنَّہُ لأَبْغَضُ النَّاسِ إِلَیَّ فَمَا بَرِحَ یُعْطِینِی حَتَّی إِنَّہُ لأَحَبُّ النَّاسِ إِلَیَّ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۳۱۳]
(١٣١٨٦) ابن شہاب کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ فتح مکہ کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کے مہینے میں مدینے سے نکلے تھے تو آپ نے صفوان بن امیہ کو سو اونٹ دیے، پھر سو دیے پھر سو دیے۔ شہاب کہتے ہیں کہ مجھے سعید بن مسیب نے حدیث بیان کی کہ صفوان بن امیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ نے جو بھی دیا وہ میرے نزدیک تمام لوگوں میں سے ناپسندیدہ تھے، آپ ہمیشہ مجھے دیتے رہے، یہاں تک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے نزدیک تمام لوگوں سے پسندیدہ ہوگئے۔