(۱۳۲۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنِ ابْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَ رَجُلاً مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَقَالَ لأَبِی رَافِعٍ : اصْحَبْنِی کَیْمَا نُصِیبُ مِنْہَا قَالَ : لاَ حَتَّی آتِیَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَسْأَلَہُ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَسَأَلَہُ فَقَالَ : إِنَّ الصَّدَقَۃَ لاَ تَحِلُّ لَنَا وَإِنَّ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ ۔ [صحیح لغیرہ]
(١٣٢٤٢) ابو رافع فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو مخزوم میں سے ایک شخص کو صدقہ لینے کے لیے بھیجا تو اس نے ابو رافع سے کہا : میرا ساتھی بن جا، جو حصہ مجھے ملے گا، تجھے بھی ملے گا، ابو رافع نے کہا : نہیں۔ یہاں تک کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھ لوں تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صدقہ ہمارے لیے حلال نہیں ہے جو قوم کے غلام ہوتے ہیں وہ اسی قوم میں سے ہوتے ہیں۔