(۱۳۲۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : الظُّفُرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أَتَیْتُہَا بِشَیْئٍ مِنَ الصَّدَقَۃِ فَقَالَتِ : احْذَرْ شَبَّانَنَا وَمَوَالِیَنَا فَإِنَّ مَیْمُونَ أَوْ مِہْرَانَ مَوْلَی النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَنِی أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّا أَہْلُ بَیْتٍ نُہِینَا عَنِ الصَّدَقَۃِ وَإِنَّ مَوَالِیَنَا مِنْ أَنْفُسِنَا فَلاَ تَأْکُلُوا الصَّدَقَۃَ ۔
[مصنف عبدالرزاق ۶۹۴۲]
(١٣٢٤٥) عطاء بن سائب فرماتے ہیں : میں ام کلثوم بنت علی (رض) کے پاس صدقہ کا مال لایا تو انھوں نے فرمایا : ہمارے جوانوں اور غلاموں کو اس سے بچانا، حضرت میمون یا مہران جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام ہیں، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ہم اہل بیت صدقہ سے روک دیے گئے ہیں اور ہمارے غلام ہم میں سے ہیں پس تم صدقہ نہ کھاؤ۔