(۱۳۲۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ أَخْبَرَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أُتِیَ بِلَحْمٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا؟ ۔ قَالَ : ہَذَا تُصُدِّقَ بِہِ عَلَی بَرِیرَۃَ۔ فَقَالَ : ہُوَ لَنَا ہَدِیَّۃٌ وَعَلَیْہَا صَدَقَۃٌ ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [بخاری ۲۵۷۷۔ مسلم ۱۰۷۴]
(١٣٢٤٨) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گوشت لایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا : یہ بریرہ (رض) پر صدقہ کیا گیا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے لیے یہ ہدیہ ہے اور اس کے لیے صدقہ ہے۔