(۱۳۳۰۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ : حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ أَنْبَأَنِی أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الْجَدَلِیِّ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : لَمْ یَکُنْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِفَاحِشٍ وَلاَ مُتَفَحِّشٍ وَلاَ سَخَّابٍ فِی الأَسْوَاقِ وَلاَ یَجْزِی بِالسَّیِّئَۃِ مِثْلَہَا وَلَکِنْ یَعْفُو وَیَصْفَحُ۔ [صحیح۔ الطیالسی ۱۶۲۳]
(١٣٣٠١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فحش کلامی کرنے والے نہ تھے اور نہ ہی اس کو پسند کرتے تھے اور نہ بازار میں چیخ کر بولنے والے اور نہ ہی برائی کا بدلہ برائی کے ساتھ دیتے، بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معاف کرتے اور درگزر کرتے تھے۔