hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1337

.

سنن البيهقي

1337
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۸) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ أَخْبَرَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ الْمُخَرَّمِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ ، فَقَالَ : ((تَخَلَّفَ یَا مُغِیرَۃُ وَامْضُوا أَیُّہَا النَّاسُ))۔ فَتَخَلَّفْتُ وَمَعِی مَائٌ ، فَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَاجَتَہُ ، ثُمَّ رَجَعَ فَصَبَبْتُ عَلَیْہِ مَائً ، فَغَسَلَ وَجْہَہُ ، ثُمَّ ذَہَبَ یَغْسِلُ یَدَیْہِ وَعَلَیْہِ جُبَّۃٌ رُومِیَّۃٌ فَضَاقَ کُمُّہَا ، فَأَدْخَلَ یَدَہُ مِنْ أَسْفَلَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ قَالَ سُفْیَانُ وَزَادَ فِیہِ حُصَیْنٌ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْکَ ، أَتَمْسَحُ عَلَی خُفَّیْکَ؟ قَالَ : ((إِنِّی أَدْخَلْتُہُمَا وَہُمَا طَاہِرَتَانِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۱۲۵]
(١٣٣٨) (الف) حمزہ بن مغیرہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے مغیرہ ! تو پیچھے رہ، اور لوگوں سیتم چلتے رہو، میرے پاس پانی تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت سے فارغ ہو کر لوٹے تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پانی ڈالا، آپ نے اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنے ہاتھ دھونا شروع ہوئے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رومی جبہ تھا اور اس کی آستین تنگ تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ نیچے سے سے نکالے، انھیں دھویا اور سر پر مسح کیا اور موزوں پر بھی مسح کیا۔
(ب) عروہ بن مغیرہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ اپنے موزوں پر مسح کرتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میں نے یہ باوضوپہنے تھے۔ “