hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13396

.

سنن البيهقي

13396
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۹۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّیْبَانِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ ہَانِئِ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا أَنْ وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّیْتُہُ حَرْبًا فَقَالَ لِی النَّبِیُّ -ﷺ- : مَا سَمَّیْتَ ابْنِی؟ ۔ قُلْتُ : حَرْبًا قَالَ : ہُوَ الْحَسَنُ ۔ فَلَمَّا أَنْ وُلِدَ الْحُسَیْنُ سَمَّیْتُہُ حَرْبًا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : مَا سَمَّیْتَ ابْنِی؟ قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ : ہُوَ الْحُسَیْنُ۔ فَلَمَّا أَنْ وُلِدَ مُحَسِّنٌ قَالَ: مَا سَمَّیْتَ ابْنِی۔ قُلْتُ: حَرْبًا۔ قَالَ : ہُوَ مُحَسِّنٌ۔ ثُمَّ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-: إِنِّی سَمَّیْتُ بَنِیَّ ہَؤُلاَئِ بِتَسْمِیَۃِ ہَارُونَ بَنِیہِ شَبَّرًا وَشَبِیرًا وَمُشَبِّرًا۔ لَفْظُ حَدِیثِ یُونُسَ وَفِی رِوَایَۃِ إِسْرَائِیلَ: أَرُونِی ابْنِی مَا سَمَّیْتُمُوہُ ۔ وَالْبَاقِی بِمَعْنَاہُ۔ [ضعیف۔ احمد ۱/ ۹۸، ح ۷۶۹]
(١٣٣٩٠) علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب حسن پیدا ہوئے تو میں نے ان کا نام حرب رکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بلکہ وہ حسن ہے اور جب حسین پیدا ہوئے تو آپ نے پوچھا : اس کا نام کیا ہے ؟ میں نے کہا : حرب۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں، وہ حسین ہے۔
پھر جب محسن پیدا ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بیٹے کا نام کیا ہے ؟ میں نے کہا : حرب تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بلکہ وہ محسن ہے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے ان بیٹوں کے نام ہارون کے بیٹوں جیسے رکھے۔ اس کا شبر اور پھر شبیر اور پھر مبشر۔