hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13403

.

سنن البيهقي

13403
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۳۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی سَعِیدِ بْنِ الْمُعَلَّی الأَنْصَارِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- دَعَاہُ وَہُوَ یُصَلِّی فَصَلَّی ثُمَّ أَتَاہُ فَقَالَ : مَا مَنَعَکَ أَنْ تُجِیبَنِی إِذْ دَعْوَتَکَ ۔ قَالَ : إِنِّی کُنْتُ أُصَلِّی فَقَالَ : أَلَمْ یَقُلِ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ} ۔ الآیَۃَ ثُمَّ قَالَ : أَلاَ أُعَلِّمُکَ أَعْظَمَ سُورَۃٍ فِی الْقُرْآنِ ۔ قَالَ : فَکَأَنَّہُ نَسِیَہَا أَوْ نُسِّیَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ الَّذِی قُلْتَ لِی قَالَ: {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} ہِیَ السَّبْعُ الْمَثَانِی وَالْقُرْآنُ الْعَظِیمُ الَّذِی أُوتِیتُہُ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔ [بخاری ۴۴۷۴]
(١٣٣٩٧) سعید بن معلی انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بلایا اور وہ نماز پڑھ رہے تھے، جب نماز مکمل ہوئی تو وہ نبی (علیہ السلام) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کس چیز نے تم کو روکا، جب میں نے پکارا تھا تو صحابی نے کہا : میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا اللہ پاک نے قرآن میں ارشاد نہیں فرمایا :{ یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ } [الانفال ] پھر آپ نے فرمایا : کیا میں تم کو قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت نہ سکھلاؤں ؟ راوی کہتا ہے : ایسے لگتا تھا کہ وہ بھول گیا ہے یا بھلا دیا گیا ہے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کیا کہا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } [الفاتحۃ ] یہ سات آیات بار بار پڑھی جانے والی اور قرآن عظیم جو میں دیا گیا ہوں۔