hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13410

.

سنن البيهقي

13410
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۴۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أُسَامَۃَ الْحَلَبِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِی مَنِیعٍ الرُّصَافِیُّ حَدَّثَنِی جَدِّی عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی عُمَارَۃُ بْنُ خُزَیْمَۃَ أَنَّ عَمَّہُ أَخْبَرَہُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ابْتَاعَ فَرَسًا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الأَعْرَابِ فَاسْتَتْبَعَہُ لِیَقْضِیَہُ ثَمَنَ فَرَسِہِ فَأَسْرَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْمَشْیَ وَأَبْطَأَ الأَعْرَابِیُّ فَطَفِقَ رِجَالٌ یَعْتَرِضُونَ الأَعْرَابِیَّ فَسَاوَمُوہُ بِالْفَرَسِ وَلاَ یَشْعُرُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَدِ ابْتَاعَہُ حَتَّی زَادَ بَعْضُہُمُ الأَعْرَابِیَّ فِی السَّوْمِ عَلَی ثَمَنِ الْفَرَسِ الَّذِی ابْتَاعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا زَادَہُ نَادَی الأَعْرَابِیُّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنْ کُنْتَ مُبْتَاعًا ہَذَا الْفَرَسَ فَابْتَعْہُ أَوْ لأَبِیعَنَّہُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ سَمِعَ نِدَائَ الأَعْرَابِیِّ حَتَّی أَتَاہُ الأَعْرَابِیُّ فَقَالَ لَہُ : أَوَلَسْتُ قَدِ ابْتَعْتُہُ مِنْکَ ۔ قَالَ الأَعْرَابِیُّ : لاَ وَاللَّہِ مَا بِعْتُکَ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : بَلَی قَدِ ابْتَعْتُہُ مِنْکَ ۔ فَطَفِقَ النَّاسُ یَلُوذُونَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَبِالأَعْرَابِیِّ وَہُمَا یَتَرَاجَعَانِ وَطَفِقَ الأَعْرَابِیُّ یَقُولُ ہَلُمَّ شَہِیدًا یَشْہَدُ أَنِّی بَایَعْتُکَ فَمَنْ جَائَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ قَالَ لِلأَعْرَابِیِّ : وَیْلَکَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یَکُنْ یَقُولُ إِلاَّ حَقًّا حَتَّی جَائَ خُزَیْمَۃُ فَاسْتَمَعَ مَا یُرَاجِعُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَیُرَاجِعُ الأَعْرَابِیُّ وَطَفِقَ الأَعْرَابِیُّ یَقُولُ : ہَلُمَّ شُہَدَائَ یَشْہَدُونَ أَنِّی بَایَعْتُکَ قَالَ خُزَیْمَۃُ : أَنَا أَشْہَدُ أَنَّکَ قَدْ بَایَعْتَہُ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی خُزَیْمَۃَ قَالَ : بِمْ تَشْہَدُ؟ ۔ قَالَ : بِتَصْدِیقِکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہَادَۃَ خُزَیْمَۃَ شَہَادَۃَ رَجُلَیْنِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ احمد ۲۲۲۸]
(١٣٤٠٤) حضرت عمارہ بن خزیمہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی دیہاتی سے گھوڑا خریدا اور اس سے بکوانے کی خواہش کی تاکہ گھوڑے کی قیمت کا معاملہ حل ہوجائے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جلدی چلے اور اس نے سست روی کی تو لوگ دیہاتی کے پاس آکر اس گھوڑے کی قیمت کا بھاؤ کرنے لگے اور انھیں معلوم نہیں تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس گھوڑے کو خرید چکے ہیں، ان میں سے بعض نے گھوڑے کی قیمت اس قیمت سے زیادہ لگا دی، جس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خریدا تھا۔ جب دیہاتی نے قیمت زیادہ دیکھی تو اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آواز دی۔ اگر آپ اس گھوڑے کو خریدنا چاہتے ہیں تو خرید لیں وگرنہ میں اس کو ضرور بیچ دوں گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آواز سن کر ٹھہر گئے اور جب دیہاتی آپ کے پاس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کہا : کیا میں نے تجھ سے خرید نہیں لیا۔ دیہاتی نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نے آپ کو نہیں بیچا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیوں نہیں۔ میں تجھ سے خرید چکا ہوں۔ لوگ آپ اور دیہاتی کے گرد جمع ہوگئے۔ دیہاتی نے کہا : کوئی گواہ لاؤ جو گواہی دے کہ میں نے آپ کو بیچا ہے۔ بعض مسلمانوں نے دیہاتی سے کہا : تیرا ستیاناس ہو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صرف سچ بات کہہ رہے ہیں، یہاں تک کہ خزیمہ (رض) آئے تو انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات اور دیہاتی کی بات سنی، دیہاتی کہہ رہا تھا : کوئی گواہ لاؤ جو گواہی دے کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گھوڑا بیچا ہے۔ حضرت خزیمہ نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ تو نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیچا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت خزیمہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا : تو کس دلیل کی بنا پر گواہی دیتا ہے، انھوں نے کہا : آپ کے سچا ہونے کے ساتھ، اے اللہ کے رسول ! تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خزیمہ (رض) کی گواہی کو ٢ آدمیوں کی گواہی کے قائم مقام قرار دیا۔ واللہ اعلم۔