(۱۳۴۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِالْجَبَّارِ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَسْبَاطٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ حَدَّثَنَا بُرَیْہُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَفِینَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِیُّ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ لِی: خُذْ ہَذَا الدَّمَ فَادْفِنْہُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالطَّیْرِ أَوْ قَالَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ۔ شَکَّ ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ قَالَ : فَتَغَیَّبْتُ بِہِ فَشَرِبْتُہُ قَالَ ثُمَّ سَأَلَنِی فَأَخْبَرْتُہُ أَنِّی شَرِبْتُہُ فَضَحِکَ۔[ضعیف جداً]
(١٣٤٠٨) بریہ بن عمر اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سینگی لگوائی، پھر مجھ سے کہا : یہ خون لو اور اس کو جانوروں اور پرندوں سے چھپا دو یا کہا : لوگوں اور جانوروں سے چھپا دو ۔ ابن ابی فدیک کو شک ہے، کہتے ہیں : میں آنکھوں سے اوجھل ہوگیا اور اسے پی لیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے پوچھا : تو میں نے بتلایا کہ پی لیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے۔