(۱۳۴۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنِ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ثَلاَثَۃٌ کُلُّہُمْ حَقٌّ عَلَی اللَّہِ عَوْنُہُ الْمُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَالنَّاکِحُ یُرِیدُ الْعَفَافَ وَالْمُکَاتَبُ یُرِیدُ الأَدَائَ ۔ [حسن]
(١٣٤٥٦) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین بندے ایسے ہیں کہ ان کا اللہ پر حق ہے کہ ان کی مدد کرے۔ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والا۔ وہ نکاح کرنے والا جو برائی سے بچنے کا ارادہ رکھتا ہو اور وہ مکاتب جو ادا کرنے کا ارادہ رکھتاہو۔