(۱۳۴۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ حَدَّثَنِی حَفْصُ ابْنُ أَخِی أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَأْمُرُنَا بِالْبَائَ ۃِ وَیَنْہَانَا عَنِ التَّبَتُّلِ نَہْیًا شَدِیدًا وَیَقُولُ : تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ فَإِنِّی مُکَاثِرٌ بِکُمُ الأَنْبِیَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ [حسن]
(١٣٤٧٦) انس (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کو شادی کا حکم دیتے اور علیحدہ رہنے سے بہت زیادہ منع کرتے اور فرماتے : تم محبت کرنے والی بچے جنم دینے والی سے شادی کرو، میں تمہاری کثرت کی بنا پر انبیاء پر فخر کروں گا۔