(۱۳۴۹۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا مُطِیعُ بْنُ مَیْمُونٍ أَبُو سَعِیدٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا صَفِیَّۃُ بِنْتُ عِصْمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ وَرَائَ السَّتْرِ بِیَدِہَا کِتَابٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَبَضَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَدَہُ وَقَالَ : مَا أَدْرِی أَیَدُ رَجُلٍ أَمْ یَدُ امْرَأَۃٍ ۔ قَالَتْ : بَلْ یَدُ امْرَأَۃٍ قَالَ : لَوْ کُنْتِ امْرَأَۃً لَغَیَّرْتِ أَظْفَارَکِ بِالْحِنَّائِ ۔ [ضعیف]
(١٣٤٩٩) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک عورت پردے کے پیچھے خط لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا : میں نہیں جانتا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا۔ وہ کہتی ہیں : نہیں بلکہ عورت کا ہاتھ ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر عورت ہے تو اپنے ناخنوں کو مہندی کے ساتھ رنگ کر رکھو۔