(۱۳۵۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَاتِی الْکُوفِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ الْغِفَارِیُّ أَخْبَرَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی الْخَیْرِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِیَّاکُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَائِ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ : أَرَأَیْتَ الْحَمْوَ؟ قَالَ : الْحَمْوُ الْمَوْتُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔
[بخاری ۵۲۳۲۔ مسلم ۲۱۷۲]
(١٣٥١٨) جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم عورتوں پر داخل ہونے سے بچو۔ ایک انصاری آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کا دیور کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیور تو موت ہے۔