hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1368

.

سنن البيهقي

1368
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۶۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِی النَّجُودِ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: أَتَیْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ قُلْتُ لَہُ: إِنَّہُ قَدْ حَکَّ فِی صَدْرِی مِنَ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، ہَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِ شَیْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کُنَّا سَفْرًا أَوْ مُسَافِرِینَ أَنْ لاَ نَخْلَعَ خِفَافَنَا ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیَہُنَّ مِنْ غَائِطٍ وَلاَ بَوْلٍ وَلاَ نَوْمٍ إِلاَّ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔ [حسن]
(١٣٦٩) زر بن حبیش فرماتے ہیں کہ میں صفوان بن عسال (رض) کے پاس آیا، میں نے ان سے کہا : موزوں پر مسح کرنے کے متعلق میرے دل میں بات کھٹک رہی ہے، کیا آپ نے اس کے متعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ سنا ہے ؟ انھوں نے کہا : ہاں ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ جب ہم سفر میں ہو یا فرمایا مسافر ہوں تو اپنے موزوں کو تین دن اور تین راتیں نہ اتاریں، نہ قضائے حاجت سے ، نہ پیشاب سے اور نہ نیند سے مگر جنابت سے (اتاریں) ۔