(۱۳۷۴۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : سَبَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَفِیَّۃَ فَأَعْتَقَہَا وَتَزَوَّجَہَا۔قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ لأَنَسٍ مَا أَصْدَقَہَا؟ قَالَ : أَصْدَقَہَا نَفْسَہَا أَعْتَقَہَا وَتَزَوَّجَہَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ۔ [صحیح]
(١٣٧٤٢) انس بن مالک (رض) فرما رہے تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفیہ (رض) کو قیدی بنایا، پھر اس کو آزاد کیا اور اس سے شادی کی۔ ثابت بناتی کہتے ہیں کہ میں نے انس (رض) سے پوچھا : حق مہر کیا تھا ؟ فرمایا : حق مہر اس کا نفس تھا اس کو آزاد کیا، پھر شادی کرلی۔