(۱۳۷۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا اشْتَرَتْ بَرِیرَۃَ مِنْ أُنَاسٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَاشْتَرَطُوا الْوَلاَئَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الْوَلاَئُ لِمَنْ وَلِیَ النِّعْمَۃَ ۔ قَالَتْ : وَخَیَّرَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ زَائِدَۃَ۔ [صحیح]
(١٣٧٦٨) عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں اور وہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے انصار کے لوگوں سے بریرہ کو خریدا اور انھوں نے ولاء کی شرط رکھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ولاء اس کی ہوتی ہے جو نعمت کا والی بنتا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ کو اختیار دیا؛ کیونکہ اس کا خاوند غلام تھا۔