hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13778

.

سنن البيهقي

13778
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۷۷۲) أَخْبَرَنَا السَّیِّدُ أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْجُذَانِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا سَلِیمُ بْنُ حَیَّانَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مِینَائَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ عَدْوَی وَلاَ ہَامَۃَ وَلاَ صَفَرَ وَفِرَّ مِنَ الْمَجْذُومِ فِرَارَکَ مِنَ الأَسَدِ أَوْ قَالَ: مِنَ الأَسْوَدِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا سَلِیمٌ فَذَکَرَہُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : لاَ یُورِدُ مُمْرِضٍ عَلَی مُصِحٍّ ۔ وَذَلِکَ یَرِدُ مَعَ مَا نَسْتَدِلُّ بِہِ فِی رَدِّ النِّکَاحِ بِالْعُیُوبِ الْخَمْسَۃِ إِنْ شَائَ اللَّہُ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۲۲۰]
(١٣٧٧٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی ہامہ (میت کے سر سے ابونکل کر دھائی دیتا ہے انتقام لینے تک صبر سے نہیں بیٹھتا یہ جاہلیت میں کہا کرتے تھے) اور صفر بھی نہیں اور کوڑھی سے اس طرح بھاگ جیسے شیر سے بھاگا جاتا ہے یا اسود کے لفظ ذکر کیے ہیں۔
(ب) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تندرست انسان کے پاس بیمار کو نہ رکھا جائے۔ یہ حدیث وہاں آئے گی جہاں پانچ عیوب کی وجہ سے نکاح کو رد کیے جانے پر ہم استدلال کریں گے۔