hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13794

.

سنن البيهقي

13794
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۷۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الزَّاہِدُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنِی أَبِی : أَنَّ أَخًا لِبِلاَلٍ کَانَ یَنْتَمِی فِی الْعَرَبِ وَیَزْعُمُ أَنَّہُ مِنْہُمْ فَخَطَبَ امْرَأَۃً مِنَ الْعَرَبِ فَقَالُوا : إِنْ حَضَرَ بِلاَلٌ زَوَّجْنَاکَ قَالَ فَحَضَرَ بِلاَلٌ فَقَالَ : أَنَا بِلاَلُ بْنُ رَبَاحٍ وَہَذَا أَخِی وَہُوَ امْرُؤُ سَوْئٍ سَیِّئُ الْخُلُقِ وَالدِّینِ فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تُزَوِّجُوہُ فَزَوِّجُوہُ وَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَدَعُوا فَدَعُوا فَقَالُوا : مَنْ تَکُنْ أَخَاہُ نُزَوِّجْہُ فَزَوَّجُوہُ۔ [صحیح]
(١٣٧٨٨) عمرو بن میمون فرماتے ہیں : مجھے میرے والد نے بیان کیا کہ بلال کا ایک بھائی تھا جو اپنی نسبت عرب کی طرف کرتا تھا اور اپنے آپ کو عرب ہی خیال کرتا تھا۔ اس نے عرب کی ایک عورت کو پیغام نکاح دیا۔ انھوں نے کہا : اگر بلال آجائیں تو ہم آپ کی شادی کردیں گے۔ بلال آگئے تو انھوں نے کہا : میں بلال بن رباح ہوں اور یہ میرا بھائی جو دین و اخلاق کے اعتبار سے برا ہے۔ اگر تم چاہو تو شادی کر دو اور شادی کرا دو ۔ اگر تم چھوڑنا چاہو تو چھوڑ دو ۔ انھوں نے کہا : جس کے آپ بھائی ہوں ہم اس کی شادی کردیتے ہیں تو انھوں نے شادی کردی۔