(۱۳۸۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الأَصَمُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ عَنْ أَبِی عِیَاضٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا تَشَہَّدَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ نَسْتَعِینُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ وَنَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا مَنْ یَہْدِہِ اللَّہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہُ وَمَنْ یُضْلِلْ فَلاَ ہَادِیَ لَہُ وَأَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ أَرْسَلَہُ بِالْحَقِّ بَشِیرًا وَنَذِیرًا بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ مَنْ یُطِعِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ رَشَدَ وَمَنْ یَعْصِہِمَا فَإِنَّہُ لاَ یَضُرُّ إِلاَّ نَفْسَہُ وَلاَ یَضُرُّ اللَّہَ شَیْئًا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٣٨٣٠) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ جب خطبہ ارشاد فرماتے تو کہتے : تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم اس سے مدد و بخشش طلب کرتے ہیں۔ اور اپنے نفس کی شرارتوں سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں جس کو اللہ ہدایت دیں اس کو گمراہ کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو اللہ گمراہ کریں اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ نے آپ کو قیامت سے پہلے خوشخبری دینے والا اور ذرانے والا بنا کر مبعوث کیا ہے اور جس نے اللہ ورسول کی اطاعت کی وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے نافرمانی کی وہ اپنا نقصان کرے گا اللہ کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔