(۱۳۸۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِذَا أَفَادَ أَحَدُکُمُ امْرَأَۃً أَوْ خَادِمًا أَوْ دَابَّۃً فَلْیَأْخُذْ بِنَاصِیَتِہَا وَلْیُسَمِّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ وَلْیَقُلِ اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ خَیْرَہَا وَخَیْرَ مَا جُبِلَتْ عَلَیْہِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّہَا وَشَرِّ مَا جُبِلَتْ عَلَیْہِ۔ [حسن]
(١٣٨٣٨) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی عورت یا خادم یا چوپائے سے فائدہ اٹھائے تو اس کی پیشانی کو پکڑ کر اللہ کا نام لے اور کہے اے اللہ ! میں اس کی بھلائی اور جو اس کے اندر پیدا کی گئی ہے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اے اللہ ! میں اس کی برائی سے اور جو اس کے اندر برائی رکھی گئی ہے اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔