hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 13919

.

سنن البيهقي

13919
Sunan Al Bayhaqi
(۱۳۹۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ عَنْ أَبِی حُرَّۃَ عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَطَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَیَتَزَوَّجُہَا أَبُوہُ؟ قَالَ الْحَسَنُ : لاَ۔ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی {وَحَلائِلُ أَبْنَائِکُمُ الَّذِینَ مِنْ أَصْلاَبِکُمْ} (ق) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَإِنَّمَا قَالَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ {مِنْ أَصْلاَبِکُمْ} لِئَلاَّ یَدْخُلَ فِیہِ أَزْوَاجُ الأَدْعِیَائِ وَہُوَ مِثْلُ قَوْلِہِ تَعَالَی لِنَبِیِّہِ -ﷺ- {فَلَمَّا قَضَی زَیْدٌ مِنْہَا وَطَرًا زَوَّجْنَاکَہَا لِکَیْلاَ یَکُونَ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ حَرَجٌ فِی أَزْوَاجِ أَدْعِیَائِہِمْ} فَحَلِیلَۃُ ابْنِ الْوَلَدِ وَإِنْ سَفَلَ وَحَلِیلَۃُ الاِبْنِ مِنَ الرَّضَاعِ دَاخِلَتَانِ فِی التَّحْرِیمِ وَہَذَا مَعْنَی قَوْلِ الشَّافِعِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی کِتَابِ الرَّضَاعِ۔ [ضعیف]
(١٣٩١٣) حضرت حسن سے ایسے شخص کے بارے میں سوال ہوا جس نے شادی کے بعد مجامعت سے پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، کیا اس کا والد اس عورت سے شادی کرسکتا ہے تو حضرت حسن فرماتے ہیں : نہیں۔ اللہ کا فرمان : { وَ حَلَآئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ } [النساء ٢٣] ” اور تمہارے حقیقی بیٹوں کی بیویاں۔ “
شیخ فرماتے ہیں کہ اللہ خوب جانتا ہے تمہارے حقیقی بیٹیوں کو، تاکہ منہ بولے بیٹوں کی بیویاں اس میں شامل نہ ہوں۔ جیسے اللہ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا تھا : { فَلَمَّا قَضٰی زَیْدٌ مِّنْھَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَھَا } [الاحزاب ٣٧] ” جب زید نے اپنی ضروری پوری کرلی ہم نے آپ کا نکاح کردیا تاکہ مومنوں پر کوئی حرج نہ ہو ان کے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں میں۔ “ تو پوتے کی بیوی یا اس سے بھی نیچے کا رشتہ اور رضاعی بیٹے کی بیوی یہ بھی حرمت میں شامل ہیں۔