(۱۳۹۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوالْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ مُغِیرَۃَ عَنْ قُثَمَ مَوْلَی آلِ الْعَبَّاسِ قَالَ : جَمَعَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ بَیْنَ لَیْلَی بِنْتِ مَسْعُودٍ النَّہْشَلِیَّۃِ وَکَانَتِ امْرَأَۃَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَبَیْنَ أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِیٍّ لِفَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَکَانَتَا امْرَأَتَیْہِ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ مِصْرَ کَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ یُقَالُ لَہُ جَبَلَۃُ جَمَعَ بَیْنَ امْرَأَۃِ رَجُلٍ وَابْنَتِہِ مِنْ غَیْرِہَا وَعَنْ أَیُّوبَ أَنَّہُ قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ سَعْدَ بْنَ قَرْحَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- جَمَعَ بَیْنَ امْرَأَۃِ رَجُلٍ وَابْنَتِہِ مِنْ غَیْرِہَا۔[صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۱۰۱۱]
(١٣٩٥٢) قثم مولاٰ ابن عباس فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن جعفر نے لیلیٰ بنت مسعود نہشلیہ جو حضرت علی کی بیوی تھی اور ام کلثوم جو حضرت علی کی بیٹی تھی حضرت فاطمہ سے دونوں کو اپنے نکاح میں رکھا۔
(ب) محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ اہل مصر کا ایک شخص جس کو جبلہ کہا جاتا تھا اور وہ صحابی تھے۔ انھوں نے ایک شخص کی بیوی اور بیٹی کو ایک نکاح میں رکھا جو کسی دوسری بیوی سے تھی۔
(ج) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ سعد بن قرحاً جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہیں، انھوں نے ایک شخص کی بیوی اور اس کی بیٹی جو کسی دوسری بیوی سے تھی دونوں کو ایک نکاح میں جمع کیا۔