hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14034

.

سنن البيهقي

14034
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۰۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ وَأَبُو مُحَمَّدٍ الْکَعْبِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ مَعْرُوفٍ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَیَّانَ قَالَ: بَلَغْنَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ أَنَّہُ یَعْنِی {وَلٰکِنْ لاَّ تُوَاعِدُوْہُنَّ سِرًّا} الرَّفَثُ مِنَ الْکَلاَمِ أَیْ لاَ یُوَاجِہُہَا الرَّجُلُ فِی تَعْرِیضِ الْجِمَاعِ مِنْ نَفْسِہِ وَیَقُولُ آخَرُونَ ہُوَ الزِّنَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ فِی التَّعْرِیضِ یُرْسِلُ إِلَیْہَا فِی عِدَّتِہَا وَیَقُولُ : إِنِّی فِیکِ لَرَاغِبٌ وَإِنِّی عَلَیْکِ لَحَرِیصٌ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُعْلِمَکِ فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُکِ رَأَیْتِ رَأْیَکِ۔ وَعَنْ عَطَائٍ قَالَ یُعَرِّضُ وَلاَ یَبُوحُ یَقُولُ : إِنَّ لِی حَاجَۃً وَأَبْشِرِی فَأَنْتِ بِحَمْدِ اللَّہِ نَافِقَۃٌ وَتَقُولُ ہِیَ : قَدْ أَسْمَعُ مَا تَقُولُ وَعَنْ عَطَائٍ قَالَ : إِنْ وَاعَدَتْ رَجُلاً فِی عِدَّتِہَا ثُمَّ نَکَحَہَا بَعْدُ لَمْ یُفَرَّقْ بَیْنَہُمَا۔
(١٤٠٢٨) مقاتل بن حیان فرماتے ہیں کہ { وَلٰکِنْ لاَّ تُوَاعِدُوْہُنَّ سِرًّا } بےہودہ کلام، لیکن دل میں جماع کا ارادہ نہ ہو اور دوسرے کہتے ہیں کہ زنا مراد ہے۔
(ب) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عدت کے اندر عورت کو نکاح کا اشارہ دینا، یعنی میں تیرے بارے میں رغبت رکھتا ہوں، میں تیرے لیے حریص ہوں، میں پسند کرتا ہوں کہ تو مجھے بتائے جب تیری عدت ختم ہوجائے، آپ کی کیا رائے ہے، حضرت عطاء کہتے ہیں کہ وہ اشارہ کرے، ظاہر نہ کرے۔ وہ کہے : مجھے بھی ضرورت ہے، تو خوش ہوجا تو الحمد للہ خرچے والی ہے، وہ کہہ دیتی ہے میں نے سن لیا جو تو نے کہہ دیا، حضرت عطاء کہتے ہیں : اگر اس نے کسی مرد کو عدت کے اندر وعدہ دے دیا، پھر نکاح کرلیا تو دونوں میں تفریق نہ کی جائے گی۔ [حسن ]