(۱۴۰۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا مَکِّیُّ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا یُحَدِّثُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقُولُ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَبِیعَ بَعْضُکُمْ عَلَی بَیْعِ بَعْضٍ وَلاَ یَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَی خِطْبَۃِ أَخِیہِ حَتَّی یَتْرُکَ الْخَاطِبُ قَبْلَہُ أَوْ یَأْذَنَ لَہُ الْخَاطِبُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مَکِّیِّ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔
[صحیح۔ بخاری ۲۱۳۹]
(١٤٠٣٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا : تم میں سے کوئی دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے اور نہ ہی کسی کے منگنی کے پیغام پر پیغام دے، یہاں تک کہ پیغام دینے والا اس سے پہلے چھوڑ دے یا اس کو اجازت دے دے۔