hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14041

.

سنن البيهقي

14041
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۰۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی جَعْفَرٌ یَعْنِی ابْنَ رَبِیعَۃَ عَنِ الأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَأْثُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : إِیَّاکُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَکْذَبُ الْحَدِیثِ وَلاَ تَحَسَّسُوا وَلاَ تَجَسَّسُوا وَلاَ تَبَاغَضُوا وَلاَ تَدَابَرُوا وَکُونُوا عِبَادَ اللَّہِ إِخْوانًا وَلاَ یَخْطُبَنَّ رَجُلٌ عَلَی خِطْبَۃِ أَخِیہِ حَتَّی یَنْکِحَ أَوْ یَتْرُکَ وَلاَ یَجْمَعْ بَیْنَ الْمَرْأَۃِ وَعَمَّتِہَا وَلاَ بَیْنَہَا وَخَالَتِہَا وَلاَ تَصُومُ امْرَأَۃٌ وَزَوْجُہَا شَاہِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِہِ وَلاَ تَأْذَنُ فِی بَیْتِہِ وَہُوَ شَاہِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِہِ فَمَا تَصَدَّقَتْ بِہِ مِمَّا یَکْسِبُ عَلَیْہَا فَإِنَّ لَہُ نِصْفَ أَجْرِہِ وَلاَ تَسْأَلِ الْمَرْأَۃُ طَلاَقَ أُخْتِہَا لِتَسْتَفْرِغَ إِنَائَ صَاحِبَتِہَا وَلْتَنْکِحْ فَإِنَّمَا لَہَا مَا قُدِّرَ لَہَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ إِلَی قَوْلِہِ : حَتَّی یَنْکِحَ أَوْ یَتْرُکَ ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۵۶۳]
(١٤٠٣٥) حضرت ابوہریرہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم گمان سے بچو؛ کیونکہ گمان جھوٹی بات ہے اور ٹوہ نہ لگاؤ، جاسوسی نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور قطع تعلقی نہ کرو۔ اے اللہ کے بندو ! بھائی بھائی بن جاؤ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے منگنی کے پیغام پر پیغام نہ دے یا تو وہ نکاح کرے یا چھوڑ دے اور نہ ہی بھتیجی اور پھوپھی کو جمع کیا جائے، نہ بھانجی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع کیا جائے اور کوئی عورت اپنے خاوند کے بغیر گھر میں آنے کی اجازت نہ دے۔ اگر وہ اپنے خاوند کی کمائی سے صدقہ کرتی ہے تو اس کو نصف اجر ہے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا سوال نہ کرے تاکہ نکاح کر کے اس کے حصے کا رزق حاصل کرسکے، لیکن جو اس کے مقدر میں ہے وہی ملے گا۔
(ب) یحییٰ بن بکیر نے اس قول حتیٰ ینکح او یترک، تک بیان کیا ہے۔