(۱۴۰۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنِ ابْنِ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الْمَجِیدِ بْنِ سُہَیْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ قَالَ : أَسْلَمْتُ وَتَحْتِی خَمْسُ نِسْوَۃٍ فَسَأَلْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : فَارِقْ وَاحِدَۃً وَأَمْسِکْ أَرْبَعًا ۔ فَعَمَدْتُ إِلَی أَقْدَمِہِنَّ عِنْدِی عَاقِرٍ مُنْذُ سِتِّینَ سَنَۃً فَفَارَقْتُہَا۔ [ضعیف]
(١٤٠٥٧) عوف بن حارث حضرت نوفل بن معاویہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے اسلام قبول کیا تو میرے نکاح میں ٥ عورتیں تھیں تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک کو جدا کر دو ، باقی چار رکھ لو تو میں نے ساٹھ سالہ بانجھ عورت جو سب سے پہلے میرے پاس تھی اس کو جدا کردیا۔