(۱۴۰۹۰) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ لَیْثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی الْمُسْتَہِلِّ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ أَہْلَہُ فَأَرَادَ أَنْ یَعُودَ فَلْیَغْسِلْ فَرْجَہُ ۔ ہَذَا أَصَحُّ۔ وَلَیْثُ بْنُ أَبِی سُلَیْمٍ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ وَفِی حَدِیثِ أَبِی سَعِیدٍ کِفَایَۃٌ۔ [ضعیف]
(١٤٠٩٠) حضرت عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آئے اور دوبارہ لوٹنے کا ارادہ ہو تو اپنی شرمگاہ کو دھو لے۔