hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 141

.

سنن البيهقي

141
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ:عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ یَعْنِی ابْنَ أَبِی مُوسَی عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَوَجَدْتُہُ یَسْتَاکُ بِسِوَاکٍ بِیَدِہِ وَہُوَ یَقُولُ: عَأْعَأْ ۔وَالسِّوَاکُ فِی فِیہِ کَأَنَّہُ یَتَہَوَّعُ۔ قَالَ إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا بِہِ عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ-وَہُوَ یَسْتَاکُ وَطَرَفُ السِّوَاکِ عَلَی لِسَانِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَارِمٍ أَبِی النُّعْمَانِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فِی الْحَدِیثِ: أُعْ أُعْ۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ یَحْیَی بْنِ حَبِیبٍ الْحَارِثِیِّ عَنْ حَمَّادٍ قَرِیبًا مِنْ لَفْظِ حَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمَدِینِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۴۱]
(١٤٢) (الف) ابن ابی موسیٰ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو میں نے آپ کو اپنے ہاتھ کے ساتھ مسواک کرتے ہوئے پایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ مبارک سے عَاْ عَاْ کی آواز آرہی تھی۔
(عَاْ عَاْ ) مسواک کرتے وقت جو آواز نکلتی ہے اور مسواک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ میں تھی گویا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آواز نکال رہے ہیں۔
(ب) ابو موسیٰ (رض) کہتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا ایک کنارہ آپ کی زبان پر تھا۔
(ج) صحیح بخاری ایک حدیث میں اُعْ اُعْ کے الفاظ ہیں۔