hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14104

.

سنن البيهقي

14104
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۰۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا الْجُرَیْرِیُّ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی شَیْخٌ مِنَ الطُّفَاوَۃِ قَالَ : أَتَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالْمَدِینَۃِ فَلَمْ أَرَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَشَدَّ تَشْمِیرًا وَلاَ أَقْوَمَ عَلَی ضَیْفٍ مِنْہُ سَمِعْتُہُ یَقُولُ نَہَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی أَتَی مَقَامَہُ الَّذِی یُصَلِّی فِیہِ قَالَ وَمَعَہُ صَفَّانِ مِنْ رِجَالٍ وَصَفٌ مِنْ نِسَائٍ أَوْ صَفَّانِ مِنْ نِسَائٍ وَصَفٌ مِنْ رِجَالٍ فَأَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ : إِنْ نَسَّانِیَ الشَّیْطَانُ شَیْئًا مِنْ صَلاَتِی فَلْیُسَبِّحِ الرِّجَالُ وَلْتُصَفِّقِ النِّسَائُ ۔ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمْ یَنْسَ شَیْئًا مِنْ صَلاَتِہِ فَقَالَ : مَجَالِسَکُمْ مَجَالِسَکُمْ مَا مِنْکُمْ مِنْ رَجُلٍ یَسْتَتِرُ بِسِتْرِ اللَّہِ إِذَا أَتَی أَہْلَہُ أَغْلَقَ عَلَیْہِ بَابَہُ وَأَلْقَی عَلَیْہِ سِتْرَہُ ۔ قَالُوا : إِنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِکَ قَالَ ثُمَّ یَجْلِسُ فَیَقُولُ : فَعَلْتُ بِصَاحِبَتِی کَذَا وَفَعَلْتُ کَذَا ۔ فَسَکَتُوا فَقَالَ : ہَلْ مِنْکُنَّ مَنْ تَفْعَلُ ذَلِکَ ۔ قَالَ فَسَکَتْنَ فَجَثَتْ فَتَاۃٌ أَحْسَبُہُ قَالَ کَعَابٌ عَلَی إِحْدَی رُکْبَتَیْہَا فَتَطَاوَلَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لِیَرَاہَا فَقَالَتْ : إِی وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُمْ لَیَتَحَدَّثُونَ وَإِنَّہُنَّ لَیَتَحَدَّثْنَ۔ فَقَالَ : ہَلْ تَدْرُونَ مَا مَثَلُ مَنْ فَعَلَ ذَلِکَ مِثْلُ الشَّیْطَانِ وَالشَّیْطَانَۃِ لَقِیَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ فِی سِکَّۃٍ فَقَضَی مِنْہَا حَاجَتَہُ وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ۔ وَقَالَ: أَلاَ لاَ یُفْضِیَنَّ رَجُلٌ إِلَی رَجُلٍ وَلاَ امْرَأَۃٌ إِلَی امْرَأَۃٍ إِلاَّ إِلَی وَلَدٍ أَوْ وَالِدٍ ۔ وَقَالَ الثَّالِثَۃَ فَنَسِیتُہَا ثُمَّ قَالَ : إِنَّ طِیبَ الرِّجَالِ مَا وُجِدَ رِیحُہُ وَلَمْ یَظْہَرْ لَوْنُہُ أَلاَ إِنَّ طِیبَ النِّسَائِ مَا ظَہَرَ لَوْنُہُ وَلَمْ یُوجَدْ رِیحُہُ۔ [ضعیف]
(١٤٠٩٨) طفاوت کے شیخ فرماتے ہیں : میں مدینہ میں حضرت ابوہریرہ (رض) کے پاس آیا، میں نے کسی شخص کو اتنا تیز چلتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی اتنا مہمان نواز۔ وہ کہتے ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلا یہاں تک کہ میں اس جگہ آیا جہاں آپ نماز پڑھتے تھے فرماتے ہیں : آپ کے ساتھ دو صفیں مردوں کی اور ایک صف عورتوں کی یا دو صفیں عورتوں کی اور ایک صف مردوں کی تھی۔ نماز کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف متوجے ہوئے اور فرمایا : اگر شیطان مجھے نماز سے کچھ بھلا دے تو مرد سبحان اللہ اور عورتیں تالی بجائیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی لیکن نہ بھولے، پھر فرمایا : اپنی جگہ رہنا، جو شخص تم میں سے کسی پردہ میں ہو، جب وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو دروازہ بند کرلے اور پردہ ڈال لے۔ صحابہ (رض) نے کہا : ہم ایسا ہی کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے رہے، پھر فرمایا : میں نے اپنی بیوی سے یوں یوں کیا، صحابہ خاموش رہے۔ راوی کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم میں سے کسی عورت نے یہ کیا۔ راوی کہتے ہیں : عورتیں بھی خاموش رہیں۔ ایک نوجوان بچی دو زانوں ہو کر بیٹھ گئی، میں گمان کرتا ہوں کہ اس کے پستان گھٹنوں پر تھے۔ اس نے پھیلا دیے تاکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو دیکھ لیں، اس نے کہا : اللہ کی قسم ! اے اللہ کے رسول ! مرد بیان کریں یا عورتیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو جس نے ایسا کیا وہ اس شیطان اور شیطاننی کی مانند ہیں جو کسی گلی میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور اپنی حاجت پوری کرتے ہیں اگرچہ لوگ انھیں دیکھ رہے ہوں اور فرمایا : کوئی مرد مرد کے ساتھ اور کوئی عورت عورت کے ساتھ نہ لیٹے صرف بچے یا والد کے ساتھ اجازت ہے۔
اور راوی کہتے ہیں : میں تیسری چیز بھول گیا کہ مردوں کی خوشبو جس کی بو ہو اور رنگ ظاہر نہ ہو اور عورتوں کی خوشبو جس کا رنگ ظاہر ہو خوشبو موجود نہ ہو۔