(۱۴۱۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَبْرَۃَ الْجُہَنِیِّ عَنْ أَبِیہِ سَبْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : أَذِنَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْمُتْعَۃِ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ إِلَی امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی عَامِرٍ کَأَنَّہَا بَکْرَۃٌ عَیْطَائُ فَعَرَضْنَا عَلَیْہَا أَنْفُسَنَا فَقَالَتْ : مَا تُعْطِینِی فَقُلْتُ : رِدَائِی وَقَالَ صَاحِبِی : رِدَائِی وَکَانَ رِدَائُ صَاحِبِی أَجْوَدَ مِنْ رِدَائِی وَکُنْتُ أَشَبَّ مِنْہُ فَإِذَا نَظَرَتْ إِلَی رِدَائِ صَاحِبِی أَعْجَبَہَا وَإِذَا نَظَرَتْ إِلَیَّ أَعْجَبْتُہَا ثُمَّ قَالَتْ : أَنْتَ وَرِدَاؤُکَ تَکْفِینِی فَکُنْتُ مَعَہَا ثَلاَثًا ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ کَانَ عِنْدَہُ شَیْء ٌ مِنْ ہَذِہِ النِّسَائِ الَّتِی یَتَمَتَّعُ بِہِنَّ فَلْیُخَلِّ سَبِیلَہَا ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ لَمْ یَذْکُرِ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ تَارِیخَہُ وَقَدْ ذَکَرَہُ غَیْرُہُ۔
[صحیح۔ مسلم ۱۴۰۶]
(١٤١٤٩) ربیع بن سبرہ جہنی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکاح متعہ کی اجازت دی۔ کہتے ہیں : میں اور ایک دوسرا شخص بنو عامر کی ایک عورت کے پاس گئے، جو لمبی گردن والی اونٹنی کی مانند تھی۔ ہم نے اپنے آپ کو اس پر پیش کیا، اس نے کہا : آپ مجھے کیا دیں گے ؟ میں نے کہا : اپنی چادر اور میرے ساتھی نے بھی چادر ہی کا کہا۔ لیکن میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے عمدہ تھی اور میں اس سے جوان تھا، جب اس عورت نے میرے ساتھی کی چادر کی جانب دیکھا تو اس کو اچھی لگی اور جب میری جانب دیکھا تو میں اس کو خوبصورت لگا۔ پھر اس نے کہا کہ تو اور تیری چادر مجھے کافی ہے، میں اس کے ساتھ تین دن رہا، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کے پاس نکاح متعہ والی عورت ہے، وہ اس کا راستہ چھوڑ دے۔