hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1418

.

سنن البيهقي

1418
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۱۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَأْتِیَ الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ وَیُذْکَرُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّمَا الْغُسْلُ عَلَی مَنْ تَجِبُ عَلَیْہِ الْجُمُعَۃُ۔ وَعَنْہُ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَغْتَسِلُ فِی السَّفَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔ وَقَدِ اسْتَحَبَّ غَیْرُہُ أَنْ یَغْتَسِلَ فِی کُلِّ أُسْبُوعٍ مَرَّۃً تَنْظِیفًا۔ وَاحْتَجَّ بِمَا۔ [صحیح]
(١٤١٩) (الف) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جب کوئی جمعہ کو آنے کا ارادہ کرے تو وہ غسل کرے۔
(ب) سیدنا ابن عمر (رض) کہتے ہیں : غسل اس پر ہے جس پر جمعہ واجب ہے۔ انہی سے منقول ہے کہ وہ سفر میں جمعہ کے دن غسل نہیں کرتے تھے۔ (ج) ان کے علاوہ بعض کا خیال ہے کہ ہر ہفتے ایک بار صفائی کی غرض سے غسل کرنا چاہیے۔