hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14198

.

سنن البيهقي

14198
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ التُّجِیبِیِّ: أَنَّ رَجُلاً أَتَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی خِلاَفَتِہِ وَقَدْ رَکِبَ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: إِنَّ لِی إِلَیْکَ حَاجَۃً یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ قَالَ: إِنِّی الآنَ مُسْتَعْجِلٌ فَإِنْ أَرَدْتَ أَنْ تَرْکَبَ خَلْفِی حَتَّی تَقْضِیَ حَاجَتَکَ۔ فَرَکِبَ خَلْفَہُ فَقَالَ: إِنَّ جَارًا لِی طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فِی غَضَبِہِ وَلَقِیَ شِدَّۃً فَأَرَدْتُ أَنْ أَحْتَسِبَ بِنَفْسِی وَمَالِی فَأَتَزَوَّجَہَا ثُمَّ أَبْتَنِیَ بِہَا ثُمَّ أُطَلِّقَہَا فَتَرْجِعَ إِلَی زَوْجِہَا الأَوَّلِ فَقَالَ لَہُ عُثْمَانُ : لاَ تَنْکِحْہَا إِلاَّ نِکَاحَ رَغْبَۃٍ۔[حسن]
(١٤١٩٢) ابو مرزوق تجیبی فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عثمان بن عفان (رض) کے دور حکومت میں ان کے پاس آیا اور وہ سوار تھا، اس نے کہا : اے امیرالمومنین ! مجھے آپ سے کام ہے، فرمانے لگے : مجھے جلدی ہے۔ اگر آپ میرے پیچھے سوار ہوجائیں اور میں آپ کی ضرورت پوری کر دوں گا، وہ شخص آپ کے پیچھے سوار ہوگیا، اس نے کہا : میرے ہمسائے نے اپنی بیوی کو غصہ میں طلاق دے دی ہے۔ اب وہ پریشان ہے، میں نے ارادہ کیا کہ میں نے نفس اور مال کو روکے رکھوں، پھر میں نے اس عورت سے شادی کرلی تاکہ وہ پہلے خاوند کے پاس واپس چلی جائے تو حضرت عثمان (رض) فرمانے لگے : رغبت سے نکاح کرو۔ وگرنہ درست نہیں ہے۔