(۱۴۲۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- تَزَوَّجَ وَہُوَ مُحْرِمٌ قَالَ عَمْرٌو فَقُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ : مَنْ تُرَاہَا یَا أَبَا الشَّعْثَائِ ؟ قَالَ : أَظُنُّہَا مَیْمُونَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ وَقَالَ مَرَّۃً یَقُولُونَ مَیْمُونَۃُ بِنْتُ الْحَارِثِ فَقُلْتُ لَہُ إِنَّ ابْنَ شِہَابٍ أَخْبَرَنِی عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- تَزَوَّجَ مَیْمُونَۃَ وَہُوَ حَلاَلٌ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَمْرٍو إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فَحَدَّثْتُ بِہِ الزُّہْرِیَّ فَقَالَ أَخْبَرَنِی یَزِیدُ بْنُ الأَصَمِّ : أَنَّہُ نَکَحَہَا وَہُوَ حَلاَلٌ۔ [صحیح۔ تقدم قبل الذی قبلہ]
(١٤٢٠٣) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت میمونہ (رض) سے حالت احرام میں نکاح کیا۔ عمرو (رض) کہتے ہیں : میں نے جابر بن زید سے کہا : اے ابو الشعثاء ! آپ کے خیال میں وہ کون تھی ؟ کہنے لگے : میرے خیال میں میمونہ بنت حارث تھیں، ایک مرتبہ وہ کہتے ہیں کہ وہ میمونہ بنت حارث تھیں۔ میں نے ان سے کہا کہ ابن شہاب یزید بن اصم سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت میمونہ سے حلال ہونے کی صورت میں نکاح کیا۔
(ب) یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلال ہونے کی صورت میں نکاح کیا۔