hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14241

.

سنن البيهقي

14241
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۲۳۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ عَدْوَی وَلاَ صَفَرَ وَلاَ ہَامَۃَ ۔ قَالَ فَقَالَ أَعْرَابِیٌّ : فَمَا بَالُ الإِبِلِ تَکُونُ فِی الرَّمْلِ کَأَنَّہَا الظِّبَائُ فَیُخَالِطُہَا الْبَعِیرُ الأَجْرَبُ فَیُجْرِبُہَا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : فَمَنْ أَعْدَی الأَوَّلَ ۔قَالَ الزُّہْرِیُّ فَحَدَّثَنِی رَجُلٌ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ یُورِدُ مُمْرِضٌ عَلَی مُصِحٍّ ۔ قَالَ فَرَاجَعَہُ الرَّجُلُ فَقَالَ : أَلَیْسَ قَدْ حَدَّثْتَنَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لاَ عَدْوَی وَلاَ صَفَرَ وَلاَ ہَامَۃَ ۔ قَالَ : لَمْ أُحَدِّثْکُمُوہُ۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ قَالَ لِی أَبُو سَلَمَۃَ قَدْ حَدَّثَ بِہِ وَمَا سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ نَسِیَ حَدِیثًا غَیْرَہُ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَعْمَرٍ بِمَعْنَاہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٤٢٣٥) حضرت ابوہریرہ (رض) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیماری متعدی نہیں ہوتی اور صفر کا مہینہ منحوس نہیں ہے اور کوئی الو منحوس نہیں ہے، حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے کہا : ان اونٹوں کی کیا حالت ہے جو ہرن کی مانند تندرست ہوتے ہیں۔ تو خارش زدہ اونٹ ان سے مل کر ان کو بھی خارشی کردیتا ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہلے کو بیماری کس نے لگائی ہے، تو زہری کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے ایک شخص نے مجھے بیان کیا کہ وہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ نے فرمایا کہ مریض کو تندرست کے پاس نہ لایا جائے۔ راوی کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے پوچھا کہ کیا آپ ہمیں بیان نہیں کرتے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ بیماری متعدی نہیں ہوتی اور صفر کا مہینہ منحوس نہیں ہوتا اور کوئی الو منحوس نہیں ہوتا، اس نے کہا : میں نے تمہیں بیان نہیں کیا، زہری کہتے ہیں کہ ابو سلمہ نے مجھے کہا کہ اس نے بیان کیا تھا، میں نے ابوہریرہ (رض) سے نہیں سنا، وہ دوسری حدیث بھول گئے۔