(۱۴۳۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّیُّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جَائَ تْہُ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَکَ فَقَامَتْ قِیَامًا طَوِیلاً فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا إِنْ لَمْ تَکُنْ لَکَ بِہَا حَاجَۃٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ تُصْدِقُہَا إِیَّاہُ ۔ قَالَ : مَا عِنْدِی إِلاَّ إِزَارِی ہَذَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنْ أَعْطَیْتَہَا إِیَّاہُ جَلَسْتَ لاَ إِزَارَ لَکَ فَالْتَمِسْ شَیْئًا ۔ قَالَ : وَاللَّہِ مَا أَجِدُ شَیْئًا قَالَ : الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ فَالْتَمَسْ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئٌ۔ قَالَ : نَعَمْ سُورَۃُ کَذَا وَسُورَۃُ کَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ وَقَالَ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۵]
(١٤٣٥٨) حضرت سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر ایک عورت نے اپنا نفس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا اور بہت زیادہ دیر کھڑی رہی تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر آپ کو ضرورت نہیں ہے تو میرا نکاح کردیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : حق مہر دینے کے لیے تیرے پاس کیا ہے ؟ اس شخص نے کہا : میری یہ چادر ہے اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو نے چادر دے دی تو تیرے پاس کچھ نہ بچے گا، کچھ اور تلاش کرو۔ کہنے لگا : میرے پاس کچھ نہیں، فرمایا : تلاش کرو چاہے لوہے کی انگوٹھی ملے۔ تلاش کے باوجود کچھ نہ ملا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تجھے قرآن یاد ہے ؟ اس نے کہا : فلاں فلاں سورت یاد ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے اس قرآن کے عوض کردیا۔ ابو حازم کی روایت میں ہے : اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔