(۱۴۳۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ وَمُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ یَزِیدُ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَۃٍ فَقَالَ : مَہْیَمْ أَوْ مَہْ ۔ فَقَالَ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً۔ قَالَ : عَلَی کَمْ؟ ۔ قَالَ : عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ۔ قَالَ : بَارَکَ اللَّہُ لَکَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۷]
(١٤٣٦٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) پر زردی کے نشانات دیکھے تو پوچھا : یہ کیا ہے ؟ عبدالرحمن کہتے ہیں : میں نے عورت سے شادی کی ہے، فرمایا : کتنے حق مہر کے عوض ؟ عبدالرحمن کہتے ہیں : کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے عوض۔ فرمایا : اللہ تجھے برکت دے، ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی سہی۔