hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14416

.

سنن البيهقي

14416
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۴۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ قَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِأَبِی ہُوَ وَأُمِّی : أَنَّہُ قَضَی فِی بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ وَنُکِحَتْ بِغَیْرِ مَہْرٍ فَمَاتَ زَوْجُہَا فَقَضَی لَہَا بِمَہْرِ مِثْلِہَا وَقَضَی لَہَا بِالْمِیرَاثِ۔ فَإِنْ کَانَ یَثْبُتُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَہُوَ أَوْلَی الأُمُورِ بِنَا وَلاَ حُجَّۃَ فِی قَوْلِ أَحَدٍ دُونَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَإِنْ کَثُرُوا وَلاَ فِی قِیَاسٍ وَلاَ شَیْئَ فِی قَوْلِہِ إِلاَّ طَاعَۃُ اللَّہِ بِالتَّسْلِیمِ لَہُ وَإِنْ کَانَ لاَ یَثْبُتُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- لَمْ یَکُنْ لأَحَدٍ أَنْ یُثْبِتَ عَنْہُ مَا لَمْ یَثْبُتْ وَلَمْ أَحْفَظْہُ بَعْدُ مِنْ وَجْہٍ یَثْبُتُ مِثْلُہُ۔ ہُوَ مَرَّۃً یُقَالُ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ وَمَرَّۃً عَنْ مَعْقِلِ بْنِ سِنَانٍ وَمَرَّۃً عَنْ بَعْضِ أَشْجَعَ لاَ یُسَمَّی : فَإِذَا مَاتَ أَوْ مَاتَتْ فَلاَ مَہْرَ لَہَا وَلاَ مُتْعَۃَ۔ [صحیح]
(١٤٤١٠) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر میرے ماں باپ قربان ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بروع بنت واشق کے بارے میں فیصلہ سنایا، جب اس کا خاوند فوت ہوگیا لیکن حق مہر مقرر نہ تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہر مثل کا حکم دیا اور میراث کا فیصلہ دیا، اگر یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہو تو یہ سب سے زیادہ بہتر ہے، وگرنہ جتنے بھی زیادہ لوگ بیان کریں اور قول نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نہ ہو تو قابل حجت نہیں ہے، صرف اللہ کی اطاعت کی جائے گی۔
لیکن بعض حضرات معقل بن یسار یا معقل بن سنان یا اشجع سے نقل فرماتے ہیں کہ جب میاں یا بیوی فوت ہوجائے تو حق مہر اور فائدہ دینا ضروری نہیں ہوتا۔