(۱۴۴۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ عُبَیْدٍ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَیْوَۃَ عَنْ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی غَیْلاَنُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ عَلِیًّا لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَۃَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَرَادَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَمَنَعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی یُعْطِیَہَا شَیْئًا فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَیْسَ لِی شَیْء ٌ۔ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَعْطِہَا دِرْعَکَ ۔ فَأَعْطَاہَا دِرْعَہُ ثُمَّ دَخَلَ بِہَا۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا کَثِیرٌ حَدَّثَنَا أَبُو حَیْوَۃَ عَنْ شُعَیْبٍ عَنْ غَیْلاَنَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَہُ۔ [حسن۔ اخرجہ السجستانی:۲۱۲۶]
(١٤٤٦٢) محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان صحابہ میں سے کسی سے نقل فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی (رض) نے فاطمہ سے شادی کی اور دخول کا ارادہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرما دیا کہ پہلے فاطمہ کو کچھ دو تو حضرت علی (رض) کہتے ہیں : میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ذرع ہی دے دو تو حضرت علی (رض) نے ذرع دے کر دخول کیا۔