(۱۴۴۸۹) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ کَعْبٍ قَالَ کَعْبٌ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- امْرَأَۃً مِنْ بَنِی غِفَارٍ فَأُہْدِیَتْ إِلَیْہِ فَرَأَی بِکَشْحِہَا وَضَحًا مِنْ بَیَاضٍ قَالَ : ضُمِّی إِلَیْکِ ثِیَابَکِ وَالْحَقِی بِأَہْلِکِ ۔ وَأَلْحَقَ لَہَا مَہْرَہَا۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]
(١٤٤٨٩) زید بن کعب فرماتے ہیں کہ کعب نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو غفار کی ایک عورت سے شادی کی۔ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھیجی گئی (تحفہ میں دی گئی تھی) ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے پہلو میں سفیدی کے داغ دیکھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے کپڑے پہنو اور اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا حق مہر ادا کردیا۔